22 جون 2016 - 13:24
امام حسن مجتبیٰ(ع) کے یوم ولادت کی مناسبت سے کشمیر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد

سبط رسول حضرت امام حسن مجتبیٰ ؑ کے یوم ولادت باسعادت کے موقعہ پر جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی کے متعدد مقامات پر خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر/ سبط رسول حضرت امام حسن مجتبیٰ ؑ کے یوم ولادت باسعادت کے موقعہ پر جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی کے متعدد مقامات پر خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ اس سلسلے کی ایک پُروقار تقریب مرکزی امام باڑہ بڈگام میں منعقد ہوئی ۔ انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ حجة الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کے علاوہ تنظیم کے شعبہ تبلیغات سے وابستہ کئی مقتدر علمائے دین نے نواسہ رسول حضرت امام حسن مجتبیٰ ؑ کے سیرت و کردار کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی۔ انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ نے اپنے خطاب میں حضرت امام حسن ؑ کے زہد و تقویٰ ، حد درجہ شریف النفسی ، سخاوت و بردباری اور دین و ملت کے معاملات میں دور اندیشانہ تدبیر و تدبر کو اسوہ رسول کی تابناک تجلیوں سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ امام عالیمقام نے تاریخ کے ایک نازک ترین موڑ پر ملت اسلامیہ کی اتحاد و اخوت اور اسلامِ عزیز کی ترویج کو اپنی ہر چیز پر مقدم رکھ کر مسلمانوں کے مختلف طبقوں کے درمیان رسہ کشی اور خون خرابے کو روکنے کیلئے صلح و مفاہمت کی جو حکمت عملی اختیار کی وہ رہتی دنیا تک امت مسلمہ کیلئے ایک مثال اور مشعل راہ ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲