اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، طالبان کا مقامی سرغنہ قاری عمر اور اس کے سات دیگر ساتھی، صوبہ قندوز کے ضلع دشت ارچی کے گاؤں ترکی میں کی جانے والی ایک کارروائی کے دوران مارے گئے۔ رپورٹ کے مطابق قاری عمر کی سرکردگی میں سات طالبان کا یہ گروہ صوبے میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ ذرائع کے مطابق طالبان دہشت گردوں کے اس نیٹ ورک کی نابودی کے بعد دشت ارچی اور صوبہ قندوز کے دیگر علاقوں میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔ قابل ذکر ہے کہ طالبان نے گزشتہ سال دشت ارچی ضلعے پر قبضہ بھی کرلیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169