20 جون 2016 - 13:37
قاضی نثار احمد کو ان کی برسی پر آغا حسن کا خراج عقیدت

آغا صاحب نے مولوی قاضی نثار احمد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید موصوف ایک شریعت شناس اور شریعت پرور عالم دین تھے جن کی شہادت سے یقینا ایک خلا ءپیدا ہوا جو ابھی تک پُر نہ ہوسکا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر/ شہید مولوی قاضی نثار احمد کو ان کی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے شہید کے فرزند مولوی قاضی یاسر کی گرفتاری پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کو نظریات کی جنگ کہنے والوں نے عملی طور پر ریاستی عوام کو آزادی اظہار کے حق سے بھی محروم کررکھا ہے۔ آغا صاحب نے مولوی قاضی نثار احمد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید موصوف ایک شریعت شناس اور شریعت پرور عالم دین تھے جن کی شہادت سے یقینا ایک خلاء پیدا ہوا جو ابھی تک پُر نہ ہوسکا۔ انہوںنے کہا آج جب فرقہ پرست اور انتہا پسند ہندو جماعتیں بھارت کو ایک ہندو ریاست بنانے کی راہ پر گامزن ہے اور مسلمانوں کو شریعت کے حلال و حرام کے بجائے ہندو دھرم کے جائز و ناجائز کا پابند بنانے کیلئے طاقت وتشدد کا استعمال کیا جارہا ہے ان حالات میں شہید قاضی نثار جیسے مجاہدانہ کردار کے علماءدین کی ضرورت و اہمیت اور بھی واضح ہوجاتی ہے۔آغا صاحب نے مزاحمتی جماعتوں کے قائدین اور کارکنوں کے خلاف ریاستی انتظامیہ کے دار و گیر کی پالیسی کو زعفرانی عزائم کی تکمیل سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہند کے متنازعہ منصوبوں سے کشمیری عوام میں پیدا شدہ خدشات اور عدم تحفظ کے احساس اور اس حوالے سے مخلوط سرکار کے مبہم و مشکوک رویہ کا ذ کر کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی رویہ اور بھی زیادہ پریشان کن ہے۔ آغا صاحب نے کہا کہ حکومت ہند کے متنازعہ منصوبوں کے خلاف مزاحمتی خیمے کے متحدہ احتجاجی پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے عوام ہمہ وقت آمادہ رہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲