اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف یورپی ملکوں کے دورے کے تیسرے مرحلے میں منگل کے روز پیرس جائیں گے۔
وزیر خارجہ محمد جواد اپنے دورے کے آغاز میں فرانس اور اس کے بعد ہالینڈ جائیں گے جہاں وہ ان ملکوں کے حکام کے ساتھ باہمی تعلقات کے فروغ اور جامع ایٹمی معاہدے کے بعد کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔
ایران کے وزیرخارجہ نے یورپی ملکوں کے دورے کے دوسرے مرحلے میں گزشتہ ہفتے ناروئے اور جرمنی کا دوہ کیا تھا۔ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف انتیس مئی کو شروع ہونے والے یورپی ملکوں کے دورے کے پہلے مرحلے میں پولینڈ ، فن لینڈ، سوئیڈن، اور لٹویا گئے تھے جہاں انہوں نے ان ملکوں کے حکام کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام معاملات پر تفصیلی بات چیت کی تھی۔ ایران کی وزارت خارجہ ان دنوں یورپی ملکوں کے ساتھ تجارتی اور بینکاری لین دین میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔وزیر خارجہ محمد جواد ظریف یورپی ملکوں کے دورے کے تیسر مرحلے کے اختتام پر شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند بھی جائیں گے۔ ایران کو شنگھائی تعاون تنظیم میں مبصر کا درجہ حاصل ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ تاشقند اجلاس میں ایران کو مکمل رکنیت دینے کی معاملے پر غور کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲