اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ نے اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے مضبوط اور دیرینہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا ہے.
يہ بات علي اكبر ولايتي نے چيني اكيڈمي برائے سوشل سائنسز كے سربراہ پروفيسر وانگ زينگھائي كيساتھ ايك ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہي.
انہوں نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران اور چين كے درميان سالوں پرانے قديم اور مضبوط تعلقات موجود ہيں اور مختلف شعبوں ميں باہمي تعلقات كو مزيد وسعت دينے كے لئے وسيع مواقع موجود ہيں.
انہوں نے كہا كہ دونوں ممالك كے حكام ممكنہ صلاحيتوں كو بہترين انداز ميں استعمال كريں تو دوطرفہ تعلقات كو مزيد فروغ مل سكتا ہے جس سے ايران اور چين دونوں كو فائدہ ہو گا.
اس موقع پر علي اكبر ولايتي نے مزيد كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران زمين اور سمندر ميں سٹرٹيجك محل وقوع ركھتا ہے اور ايران چين كيساتھ اپنے خيالات كا اشتراك كرنے كيلئے آمادہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲