11 جون 2016 - 13:03
یمن میں سعودی عرب کے بہت سے اتحادی فوجیوں کی ہلاکت

یمن کی فوج اورعوامی رضاکار فورس نے ایک کارروائی کے دوران سعودی عرب کے بہت سے اتحادی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اورعوامی کمیٹیوں کے جوانوں نے جنوبی صوبے تعز کے شہر مقبنہ میں سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں کے ٹھکانوں پرحملہ کرکے بہت سے دشمن فوجیوں کو ہلاک کر دیا -

ادھر شمالی صوبے جوف میں بھی یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس نے دشمن فوجیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کرکے متعدد غیر ملکی فوجیوں اور دشمن عناصر کو موت کےگھاٹ اتار دیا -

دوسری جانب سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ مارب کے حریب القرامیش قصبے پر حملہ کیا ہے - بعض خبری ذرائع نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے توپخانوں نے یمن کے مغربی صوبے حجہ کے المرزق ، میدی اور حرض علاقوں پر گولہ باری کی ہے -

۔۔۔۔۔۔۔

/169