اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم حیدرالعبادی بدھ کی رات فلوجہ کے علاقے حی الشہدا پہنچے۔ داعش کے خلاف فرنٹ لائن پر برسر پیکارعراقی جوانوں سے ملاقات اور فوجی کارروائیوں کا قریب سے جائزہ لینا، ان کے دورے کا مقصد بتایا جاتا ہے۔
حیّ الشہدا سیکٹر داعش کے خلاف ایک سخت جنگ کے بعد آزاد ہوا ہے کہ جہاں اس وقت عراقی فورسز نے مورچے سبنھال رکھے ہیں۔ عراقی وزیراعظم کے دفتر نے حیدرالعبادی کے دورے کی خبر اور تصاویر میڈیا پر جاری کی ہیں۔
فلوجہ کی آزادی کا آپریشن حیدرالعبادی کے حکم پر شروع کیا گیا ہے۔ شہر کے کئی مضافاتی علاقوں کو آزاد کرائے جانے ساتھ ہی فلوجہ شہر میں موجود داعش سے وابستہ دہشت گرد عناصر کو مکمل طور سے محاصرے میں لے لیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔
/169