9 جون 2016 - 12:42
کویتی شخصیتوں کی اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل سے ملاقات

انہوں نے اسلامی انقلاب کی برکتوں اور علاقے میں اس کے اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی ریاست کے مقابلے میں اسلامی مزاحمت اور حزب اللہ کی کامیابی، اسلامی ممالک میں تکفیری دھشتگردی کو شکست، نیز بعض اسلامی ممالک میں ڈکٹیٹر حکمرانوں کی نابودی اسلامی انقلاب کے چند اہم اثرات ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کویت کی علمی اور ثقافتی شخصیتوں کے ایک وفد نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل سے ملاقات اور گفتگو کی۔
امام خمینی کی بررسی پر آئے کویتی وفد کے ساتھ یہ ملاقات جو تہران میں اسمبلی کے مرکزی دفتر میں انجام پائی اس میں اسمبلی کے سکریٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے انہیں خوش آمدید کہنے کے ساتھ ساتھ اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کو ۳۷ سال گذر چکے ہیں لیکن ابھی بھی ایرانی عوام انقلاب اور بانی انقلاب کی تئیں وفاداری کا ثبوت دے رہے ہیں اور ان کے خلف صالح حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی پیروی کرتے ہیں۔ یہ وہ ملت ہے جس نے ابھی تک دشمن کے تمام پروپیگنڈوں کو نقش بر آب کیا ہے۔
انہوں نے اسلامی انقلاب کی برکتوں اور علاقے میں اس کے اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  صہیونی ریاست کے مقابلے میں اسلامی مزاحمت اور حزب اللہ کی کامیابی، اسلامی ممالک میں تکفیری دھشتگردی کو شکست، نیز بعض اسلامی ممالک میں ڈکٹیٹر حکمرانوں کی نابودی اسلامی انقلاب کے چند اہم اثرات ہیں۔
حجۃ الاسلام و المسلمین اختری نے پوری دنیا میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی کارکردگیوں کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ اسمبلی تمام مسلمانوں میں آپسی اتحاد کے تناظر میں اہل بیت(ع) کی تعلیمات کو عام کرنے مین کوشاں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲