8 جون 2016 - 14:05
سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے میں سنجیدہ

فرانسیسی جرنلسٹ، ٹیری میسن کی ویب سائٹ "ولٹر نیٹ ورک" نے اس ہفتے یہ دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر لانے اور تل اویو میں سعودی سفارت خانہ کھولنے کے حوالے سے بہت سنجیدہ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی جرنلسٹ، ٹیری میسن کی ویب سائٹ "ولٹر نیٹ ورک" نے اس ہفتے یہ دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر لانے اور تل اویو میں سعودی سفارت خانہ کھولنے کے حوالے سے بہت سنجیدہ ہے۔

اس رپورٹ کی بنیاد پر کہا جارہا ہے کہ تل اویو میں کھولا جانے والا سعودی عرب کا سب سے بڑا سفارت خانہ ہوگا۔ اس حوالے سے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اسرائیل میں سعودی سفیر کے عنوان سے سعودی بادشاہ کے چچا زاد بھائی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ سرمایہ کار، ولید بن طلال کو منتخب کیا جا چکا ہے۔ فلسفہ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے والے اس سعودی شہزادے نے اپنی زیادہ تر دولت سرمایہ کاری اور حصص کی خریداری سے اکٹھی کی ہے۔ ولید بن طلال پر کئی بار اسرائیل کی حمایت کرنے کا الزام لگایا گیا ہے لیکن وہ ان افواہوں کی تردید کرتے ہیں۔

.......

/169