7 جون 2016 - 14:44
ماہ رمضان کي آمد پر صدر روحانی کا اسلامي ممالک کے سربراہوں کے نام پیغام

ڈاكٹر روحاني نے مزيد كہا كہ يہ ضروري ہے كہ عالم اسلام ايك بار پھر تشدد اور انتہاپسندي كے مقابلے ميں ڈٹ جائے اور دنيا ميں امن، آشتي اور ترقي اور رحمت كا پرچم بلند كرے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدر مملکت ڈاکٹر 'حسن روحانی' نے اپنے اسلامي ممالک کے ہم منصبوں کے نام ماہ رمضان المبارک کي آمد کي مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پيغام ميں تشدد اور انتہا پسندی کی روک تھام بالخصوص مسلم امہ کے درميان يکجہتي کو مضبوط کرنے کے لئے مشترکہ تعاون اور کوششوں پر زور دیا.

اسلامي ممالك كے سربراہان مملكت كے نام اپنے پيغام ميں اسلامي جمہوريہ ايران كے صدر حسن روحاني نے مزيد كہا كہ عالم اسلام رمضان كے بابركت مہينے كے موقع پر تشدد اور انتہا پسندي سے پاك دنيا كيلئے كاوشوں كريں اسلام دشمن كي ديرينہ سازشوں كي ناكامي كيلئے باہمي تعاون كو مزيد فروغ ديں.

ڈاكٹر روحاني نے مزيد كہا كہ يہ ضروري ہے كہ عالم اسلام ايك بار پھر تشدد اور انتہاپسندي كے مقابلے ميں ڈٹ جائے اور دنيا ميں امن، آشتي اور ترقي اور رحمت كا پرچم بلند كرے.

انہوں نے كہا كہ مسلم امہ نبي مكرم اسلام حضرت محمد مصطفي (ص) كي تعليمات كے مطابق آپس ميں برادري اور صبر كو فروغ ديں.

صدر مملكت حسن روحاني نے اپنے پيغام ميں ماہ مبارك رمضان كے بابركت ايام ميں مسلم امہ كي سربلندي اور كاميابي و كامراني كے لئے دعا كي.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲