اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ترکی کے شہر ازمیر میں کثیرالقومی جنگی مشقوں میں شرکت کی اور فوجی مشقوں کا معائنہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، ترک جنرل ہلوسی اکار نے جنرل راحیل شریف کا خیرمقدم کیا۔ کثیرالقومی فوجی مشقیں کل رات اور آج کی گئیں، ان فوجی مشقوں میں پاکستان، ترکی، امریکا اور برطانیہ کےدستے حصہ لے رہے ہیں۔ بعد میں آرمی چیف نے ترک صدر سے بھی ملاقات کی اور باہمی دلچسبی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، ترک صدر نے آرمی چیف کی موجودگی اور پاک فوج کےدستوں کی شرکت کا شکریہ ادا کیا۔ ترک صدر نے ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کی بھی تعریف کی۔
.......
/169