1 جون 2016 - 09:41
ایران کے وزیر خارجہ سویڈن کے دورے پر اسٹاک ہوم پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ یورپی ممالک کے اپنے دورے میں پولینڈ اور فنلینڈ کا دورہ مکمل کرکے سویڈن پہنچ گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ پولینڈ اور فنلینڈ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد سویڈن پہنچے ہیں۔ جواد ظریف سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں اس ملک کے وزیر اعظم اسٹیفن لوون" اور وزیر خارجہ " مارگٹ والسٹرم " سے ملاقات اور گفتگو کریں گے ۔ وہ مشترکہ اقتصادی اجلاس میں شرکت کریں گے- اسی طرح اسلامی جمہوریہ ایران اور سوئیڈن کے وزرائے خارجہ ایک مشترکہ بیان پر دستخط کریں گے اور مشترکہ پریس کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے-

ایرانی وزیر خارجہ چار یورپی ممالک کے پانچ روزہ دورے کے تیسرے مرحلے پر سوئیڈن پہنچے ہیں جہاں وہ ایرانی شہریوں سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲