31 مئی 2016 - 17:52
ایرانی وفد کے دورہ پولینڈ کے مثبت نتائج توقع سے زیادہ رہے

ایران چیمبر آف کامرس، صنعت،کان کنی اور زراعت کے سربراہ نے اقتصادی تعلقات کی توسیع کے حوالے سے وزارت خارجہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی اقتصادی وفد کے دورہ پولینڈ کے مثبت نتائج توقع سے زیادہ رہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ایران چیمبر آف کامرس، صنعت،کان کنی اور زراعت کے سربراہ نے اقتصادی تعلقات کی توسیع کے حوالے سے وزارت خارجہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی اقتصادی وفد کے دورہ پولینڈ کے مثبت نتائج توقع سے زیادہ رہے.

يہ بات 'محسن جلال پور' نے منگل كے روز ارنا كے نمائندے كيساتھ خصوصي گفتگو كرتے ہوئے كہي.

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ دفترخارجہ جتنا سياسي سفارتكاري كے عمل ميں كاميابي حاصل كي ہے اتنا اقتصادي سفارتكاري ميں بھي كامياب رہے گا.

انہوں نے مزيد كہا كہ اگر وزارت خارجہ اور اقتصادي وفود كے مقاصد ايك سمت ميں رہيں اور كاروباري حلقے بھي اپنے تعاون مزيد بڑھائے تو دوسرے ممالك كيساتھ باہمي اقتصادي روابط كے فروغ دينے ميں مزيد كاميابياں حاصل كرسكيں گے.

جلال پور نے كہا كہ دورہ پولينڈ كے موقع پر اعلي ايراني اقتصادي وفد كے ہمراہ وزيرخارجہ ظريف كي ميزبان ملك كے مختلف رہنماؤں اور اقتصادي حكام كيساتھ ملاقاتيں ہوئيں جس ميں تعميري مذاكرات كئے گئے.

انہوں نے مزيد كہا كہ ايران اور پولينڈ كے اقتصادي مذاكرات كاروں نے مختلف شعبوں ميں دوطرفہ تعاون بڑھانے كے مقصد سے مفاہمت كي 30 يادداشتوں كو حتمي كي.

ايراني عہديدار نے بتايا كہ ايران اور پولينڈ كے درميان براہ راست بينكنگ شعبے ميں تعلقات قائم ہونے سے عالمي بينكوں بشمول يورپي بينكيں بھي ايران كے ساتھ اقتصادي روابط ميں آساني ہوگي.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲