اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ڈاکٹر علی لاریجانی ایک سو تہتر ووٹ حاصل کرکے اسلامی جمہوریہ ایران کی دسویں پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں-
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی لاریجانی ایک سو تہتر ووٹ حاصل کرکے اسلامی جمہوریہ ایران کی دسویں پارلیمنٹ کے بھی اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں، ایرانی پارلیمنٹ کے وہ تیسری بار مسلسل اسپیکر منتخب ہوئے ہیں۔
لاریجانی کے حریف محمد رضا عارف کو 103 ووٹ ملے، پارلیمنٹ کے دو سو اکیاسی نمائندوں نے ووٹنگ میں حصہ لیا جن میں سے ایک سو تہتر نمائندوں نے لاریجانی، اور ایک سو تین نمائندوں نے محمد رضا عارف کو ووٹ دیا اس طرح اکثریت آراء سے علی لاریجانی ایک بار پھر ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں، وہ اس سے قبل دو بار مسلسل، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپییکر رہ چکے ہیں۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲