29 مئی 2016 - 08:14
کوئٹہ میں خانه فرهنگ ایران کی جانب سے امام خمینی (ره)  کی برسی پر کتاب خوانی کا مقابلہ

کوئٹہ میں خانه فرهنگ ایران کی جانب سے امام خمینی (ره) کی برسی پر مطالعہ کتب کا مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق خانہ فرہنگ ایران کوئٹہ کی جانب سے تین جون کو امام خمینی(ره) کی برسی پرکتاب خوانی کا مقابلہ منعقد کیا جائے گا۔

مقابلے کے لیے امام خمینی (ره)کی کتاب «آداب نماز» کو منتخب کیا گیا ہے۔

خانہ فرہنگ کویٹہ اسی مناسبت سے مقابلہ مضمون نویسی بھی منعقد کررہا ہے جسکا موضوع «افکار امام خمینی(ره)» ہے

مزید معلومات کے لیے ادارے سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169