اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شاہراہ ابریشم سے موسوم کار ریلی کے شرکا،کا جس میں ایران کے گیارہ صوبوں کے ایک سو چالیس افراد شامل ہیں، تاریخی شہر کاشان پہنچنے پر مقامی لوگوں نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔ پچاس گاڑیوں پر مشتمل اس ریلی کا آغاز ایران کے شہر قزوین میں بلدیہ کی تاریخی ،عمارت کے سامنے ایک تقریب کے بعد جمعرات کی صبح کیا گیا ۔ اس کار ریلی کا مقصد کہ جس میں پچاس ڈرائیور اپنے اہل خانہ کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں، شاہراہ ابریشم پر واقع قدیمی کاروان سراؤں اور اہم ترین تاریخی عمارتوں سے لوگوں کو روشناس کرانا ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال کے وسط میں ایران کے شہر قزوین میں ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں پوری دنیا کے میئر شرکت کریں گے۔ قزوین، تہران، سمنان، البرز، گلستان، خوزستان، مازندران ،گیلان، زنجان، ہمدان اور مشرقی آذربائجان اسلامی جمہوریہ ایران کے وہ صوبے ہیں جو ماضی میں شاہراہ ابریشم پر واقع ہونے کی بنا پر عالمی شہرت کے حامل شمار کئے جاتے ہیں۔ شاہراہ ابریشم پندرہویں صدی میں ایک ہزار سات سو برس تک تجارتی قافلوں کی میزبانی کرنے کے بعد بتدریج تاریخ کا حصہ بن گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲