20 مئی 2016 - 11:53
فلوجہ میں عراقی فضائیہ کے حملے میں درجنوں دہشتگردوں کی ہلاکت

عراق کے مغربی صوبے الانبار کے شہر فلوجہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر عراقی فضائیہ کے حملے میں درجنوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے فوجی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے فلوجہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا جس میں داعشی دہشت گردوں کو بھاری نفصان پہنچا۔ دوسری جانب صوبے الانبار کے مختلف علاقوں سے داعشی دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لئے کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سے قبل عراق کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا کہ فلوجہ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے عنقریب کارروائی شروع کی جانے والی ہے۔ واضح رہے کہ عراق کے مغربی صوبے الانبار کا شہر فلوجہ داعشی دہشت گردوں کا گڑھ شمار ہوتا ہے جہاں تقریبا ڈیڑھ ہزار داعشی دہشت گرد تعینات ہیں۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ فلوجہ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرائے جانے سے بغداد کی سیکورٹی کی صورت حال بھی کافی بہتر ہو جائے گی۔ فلوجہ شہر دارالحکومت بغداد کے مغرب میں پچاس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

.......

/169