اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ ریجسٹریشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل برائے امور شماریات اور مہاجرین نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی آبادی 80 ملین تک پہنچ گئی ہے.
يہ بات 'علي اكبر محزون' نے بدھ كے روز تہران ميں قومي يوم آبادي كے عنوان سے ايك سمينار كے شركاء سے خطاب كرتے ہوئے كہي.
اس موقع پر انہوں نے كہا كہ آبادي كے لحاظ سے ايران دنيا ميں 17ويں، ايشيا ميں 9ويں اور خطي ملكوں ميں تيسرے نمبر پر ہے.
انہوں نے مزيد كہا كہ آبادي كے لحاظ سے سپريم ليڈر كيجانب سے مخصوص ہدايات دي گئيں جس كے ذريعے سے آبادي ميں كمي اور اضافے كے مختلف پہلووں كا جائزہ ليا گيا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲