اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے تنظیمی پیام وحدت کنوکشن کے اختتام پر آئندہ تین سال کیلئے میثم عابدی ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے نئے سیکریٹری جنرل منتخب ہوگئے۔ امام بارگاہ عزاخانہ ابوطالبؑ سولجر بازار میں منعقدہ کنونشن میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے اراکین کابینہ اور چھ اضلاع سے عہدیداران نے اپنے خفیہ حق رائے دہی کے نتیجے میں نئے سیکریٹری جنرل کا انتخاب کیا، جبکہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی، صوبائی سیکریٹری فلاح و بہبود عالم کربلائی اور صوبائی سیکریٹری تربیت مولانا نشان حیدر نے الیکشن کمیشن کے اراکین کی حیثیت سے انتخابی عمل کی نگرانی کی، میثم عابدی کے مد مقابل سید رضا امام نقوی اور سجاد اکبر زیدی کے نام بھی انتخابی عمل میں شامل تھے۔ نومنتخب سیکریٹری جنرل میثم عابدی سے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے ان کے عہدے کا حلف لیا، اس موقع پر نومنتخب سیکریٹری جنرل میثم عابدی کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ آئندہ تین سال جماعت کے تنظیمی ڈھانچے کی مزید مضبوطی کیلئے اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے اور ایم ڈبلیو ایم کو وطن عزیز کی ایک مظلوم دوست جماعت کی حیثیت سے روشناس کروانے کیلئے مزید فعالیت انجام دیں گے۔
.......
/169