17 مئی 2016 - 12:53
بین الاقوامی قرآنی مقابلوں نے دنیا میں ایران کا نام روشن کیا ہے: الغالی الحافظ

ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقدہ 33ویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں افریقی ملک چاڈ کے نمائندے نے کہا بین الاقوامی قرآنی مقابلے اتحاد مسلمین میں اہم کردار ادا کرتے ہیں کیونکہ ان مقابلوں کی وجہ سے مسلم ممالک کے ایک دوسرے سے تعلقات میں بہتری آتی ہے اس نے کہا ان مقابلوں کی وجہ سے اسلامی جمہوریہ ایران کا نام بھی دنیا میں روشن ہوا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جموہریہ ایران میں منعقدہ بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں چاڈ کے نمائندگی کرنے والے حافظ قرآن کریم الغالی الحافظ نے کہا میں نے چھ سال کی عمر میں قرآنی سرگرمیوں کا آغاز کردیا تھا اور میں نے پہلی بار بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شرکت کی ہے۔
اس نے مزید کہا میں نے ملکی سطح کے قرآنی مقابلوں میں چند بار شرکت کی ہے اور میں نے ان مقابلوں میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
اس نے ایران میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی قرآںی مقابلوں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ مقابلے بہت زیادہ معیاری ہیں اور امید ہے کہ آئںدہ سالوں میں ان مقابلوں کے معیار میں مزید نکھار آئے گا۔
اس نے آخر میں کہا بین الاقوامی قرآنی مقابلے اتحاد بین المسلمین کا باعث ہیں۔

.......

/169