اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے اعلان کیا ہے کہ مشرقی شام میں واقع اہم شہر دیرالزور کے قریب ہونے والی شدید جھڑپوں میں داعش دہشت گرد گروہ کا کمانڈر ابو محمد انصاری اپنے کئی ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔ شامی فوج نے دیرالزور میں زراعت کے ادارے کے ساتھ ساتھ اس شہر کے مضافات میں طبی مرکز کو بھی داعش دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد اور طبی عملے کو رہا کرا لیا۔
دوسری جانب شمال مشرقی شام میں حسکہ کے مضافات میں واقع زیانات کے اطراف میں شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
شامی ذرائع نے بھی اعلان کیا ہے کہ شامی فوج نے داریا کے علاقے میں دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کے لئے القریۃ الصغیرہ میں اپنی کارروائی شروع کر دی ہے۔
شامی فوج نے ریف دمشق میں مغربی غوطہ کی طرف پیش قدمی کرنے کے لئے مسلح دہشت گردوں کی کوشش کو ناکام بنا دیا اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
.......
/169