اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نینوا کی آزادی کی آپریشنل کمان کے ترجمان فراس صبری نے جمعرات کو چینی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراقی سیکورٹی فورسز نے شمالی صوبے نینوا کے شہر موصل کے نزدیک داعش گروہ کا وسیع حملہ ناکام بناتے ہوئے داعش کے ترسٹھ دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ داعش کے دہشت گرد موصل سے پچاس کلومیٹر جنوب مشرق میں عراقی سیکورٹی فورسز کے ٹھکانوں پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔ ادھر صوبہ الانبار میں عوامی رضاکار فورس کے کمانڈر نے اس صوبے کے صدر مقام الرمادی کے شمال میں کرفیو کے نفاذ کی خبر دی ہے۔ یہ اقدام داعش کے حملوں کے بعد کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ داعش گروہ نے الرمادی کے علاقوں پر حملے کی منصوبہ بندی کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169