اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نیشنل ایرانی پیٹرو کیمیکل کمپنی کے ڈائریکٹر برائے شعبہ پیداوار نے کہا ہے کہ روان سال کے آغاز سے 10 فیصد اضافے کیساتھ 6.7 ملین ٹن پیٹروکیمیکل مصنوعات کی دو ماہ میں پیداوار کی گئی.
يہ بات علي محمد بوسق زادہ نے كمپني كے حكام كے ايك گروپ كے ساتھ ايك نشست كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہي.
انہوں نے كہا كہ رواں سال اسلامي جمہوريہ ايران كي پيٹروكيميكل مصنوعات كي پيداوار آٹھ ملين ٹن تك پہنچ جائيں گي.
انہوں نے كہا كہ گزشتہ سال ايران نے 80 فيصد معمولي صنعتي صلاحيت كے ساتھ 464004000 ٹن پيٹروكيميكل مصنوعات كي پيداوار كي.
نيشنل ايراني پيٹرو كيميكل كمپني كے ڈائريكٹر نے مزيد كہا كہ 14950000 ٹن پيٹروكيميكل مصنوعات كي پيداوار ملكي استعمال اور 18100000 ٹن پيٹروكيميكل مصنوعات كو غيرملكي برآمدات كے لئے تيار كيا گيا.
انہوں نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران كي پيٹرو كيميكل مصنوعات كي پيداوار ايك سال ميں 60 ملين ٹن سے بڑھ كر 180 ملين ٹن تك پہنچ گئي ہے.
..............
242