9 مئی 2016 - 14:56
ہادی العامری: الحشد الشعبی صرف دہشتگردی سے جنگ کے لئے بنائی گئی ہے

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ایک سینیئر کمانڈر نے داخلی اختلافات میں اس فورس سے کام لئے جانے کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی بدر تنظیم کے سربراہ اور عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے سینیئرکمانڈر ہادی العامری نے کہا ہے کہ الحشد الشعبی صرف دہشت گردی سے جنگ کے لئے بنائی گئی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کے داخلی اور سیاسی اختلاف میں الحشد الشعبی سے کام لئے جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ہادی العامری نے عراق میں اصلاحات کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی ، اقتصادی ، سماجی اور ثقافتی تمام شعبوں میں اصلاحات کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اصلاحات کے عمل کو صرف وزیروں کی تبدیلی تک محدود نہیں رہنا چاہئے۔

.......

/169