9 مئی 2016 - 14:45
ایران اور جاپان کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع پائے جاتے ہیں: عباس عراقچی

نائب وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور جاپان کی قوموں جو ماضی میں مہلک ہتھیاروں کے شکار رہی ہیں اور جنگ کے اثرات اور نتائج ان کے بچوں اور عورتوں پر ہیں، میں پائیدار ترقی کے حوالے سے باہمی تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع پائے جاتے ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائب وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور جاپان کی قوموں جو ماضی میں مہلک ہتھیاروں کے شکار رہی ہیں اور جنگ کے اثرات اور نتائج ان کے بچوں اور عورتوں پر ہیں، پائیدار ترقی کے حوالے سے باہمی تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع رکھتے ہیں.

ان خيالات كا اظہار 'سيد عباس عراقچي' نے آج دفترخارجہ ميں منعقدہ 'خواتين، امن اور پائيدار ترقي' كے عنوان سے سمينار كے شركاء سے خطاب كرتے ہوئے كيا.

اس نشست ميں جاپاني وزيراعظم كي اہليہ، ساساكاوا بين الاقوامي امن فاؤنڈيشن كي سربراہ، ايران كي نائب صدر برائے امور خواتين اور خاندان شہيندوخت مولاوردي اور ماحولياتي تحفظ ادارے كي سربراہ معصومہ ابتكار بھي شريك تھيں.

اس موقع نائب ايراني وزيرخارجہ نے كہا كہ بے شك ايران ميں بسنے والي امن كي حامي خواتين اس مقصد كيلئے جاپاني خواتين كيساتھ ساتھ ہيں اور اس نشست ميں جاپاني وزيراعظم كي اہليہ كي شركت سے ايران اور جاپان كے درميان امن اور دوستي پر مبني تعاون مزيد اُجاگر ہوتا ہے.

عراقچي جو خود گزشتہ سالوں ميں ايراني سفير كي حيثيت سے جاپان ميں خدمات سرانجام دي ہيں، كہا كہ ايران اور جاپان ايك دوسرے كے عوام كے درميان باہمي تعلقات بڑھانے كيلئے پُرعزم ہيں.

انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ عالمي پابنديوں كے خاتمے كے بعد ايران اور جاپان كے درميان اقتصادي تعلقات كو قابل قدر فروغ ملے گا جس سے دونوں ممالك كے انساني اور ثقافتي روابط پر بھي مثبت اثرات مرتب ہوں گے.

نائب وزيرخارجہ نے كہا كہ مہمان نوازي، صبر، احترام خاندان اور دوستانہ انداز كے ساتھ ساتھ ايران اور جاپان كے تاريخي تعلقات عام روايات اور ثقافت كے طور پر ثابت ہوئے ہيں.

انہوں نے مزيد كہا كہ ايران اور جاپان باہمي تعاون سے دوطرفہ تعلقات مزيد مستحكم كريں گے جو دونوں ممالك كے عوام كے مفاد ميں ہے.

ايران اور جاپان كے درميان تاريخي اور ديرينہ روابط كا حوالہ ديتے ہوئے سيد عباس عراقچي نے مزيد كہا كہ دوطرفہ قريبي تعلقات سے ايران اور جاپان مختلف شعبے، علاقائي اور عالمي سطح پر ايك دوسرے كے ساتھ موثر تعاون كر رہے ہيں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲