7 مئی 2016 - 11:49
عراق کے مغربی صوبے الانبار میں کئی دیہات داعش کے قبضے سے آزاد

عراقی فوج نے مغربی صوبے الانبار میں دہشت گردوں کے قبضے سے سات دیہاتوں کو آزاد کرا لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ نینوا کے شہر ہیت کے قریب سات دیہاتوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے- عراقی فوج کی کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں دہشت گرد عناصر ان دیہاتوں سے فرار کر گئے ہیں- خبروں میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پرحملے کے دوران الرمادی اور حدیثہ شاہراہ کو بھی پوری طرح آزاد کرا لیا گیا ہے- فلوجہ کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ اس شہرکو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے تازہ کارروائیاں شروع ہو چکی ہیں جس کے دوران فلوجہ اور العامریہ شاہراہ پر دہشت گردوں کے ذریعے نصب کئے گئے تقریبا چارسوبموں کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے - عراق کے فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلوجہ کے جنوب میں فوج اور عوامی رضاکار فورس کی کارروائیوں میں دسیوں دہشتگرد مارے گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169