7 مئی 2016 - 09:32
حلب میں شامی فوج کی کارروائیوں میں درجنوں دہشت گرد ہلاک

شام کے علاقے حلب کے جنوب مغربی مضافاتی علاقوں میں شامی فوج کی کارروائیوں میں درجنوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے حلب کے جنوب مغربی مضافات میں واقع علاقے، خان طومان میں جمعے کی رات ایک بڑی کارروائی کی جس میں اسّی دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ خان طومان کے کئی علاقوں پر شامی فوج نے کنٹرول حاصل کر لیا۔ شام سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ شامی فضائیہ کے طیاروں نے دیرالزور کے بعض علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔ دوسری جانب شامی فوج نے دیرالزور کے اطرافی علاقوں اور قصبے الجفرہ میں دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا۔ شامی فوج کی ان کارروائیوں میں بھی درجنوں دہشت گرد ہلاک و زخمی ہوئے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169