5 مئی 2016 - 11:58
ایران جنوبی کوریا میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے

جنوبی کوریا نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران جنوبی کوریا کے شمالی صوبے میں ایک سائنسی اور میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کیلئے دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جنوبی کوریا نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران جنوبی کوریا کے شمالی صوبے میں ایک سائنسی اور میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کیلئے دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا.

جنوبي كوريا كي نيوز ايجنسي يونہاپ كے مطابق، ايران كي زير نگراني ايك كنسورشيوم كمپني اور جنوبي كوريا كے صوبے شمالي 'چونگ چيونگ' كے درميان اس كمپليكس كي تعمير كے حوالے سے مفاہمت كي يادداشت پر دستخط ہوئے ہيں.

اس مفاہمت كے تحت، اسلامي جمہوريہ ايران جنوبي كوريا كے شمالي صوبے كے ايك فري اقتصادي زون ميں واقع 'اوسينگ' نامي سائنسي اور ميڈيكل كمپليكس ميں 2 ارب ڈالر كي سرمايہ كاري كرے گا۔

اوسينگ كمپليكس جنوبي كوريا كے دارالحكومت سيول كے 130 كلوميٹر فاصلے پر ہے جو قريب مستقبل ميں صنعتي، سائنسي، ميڈيكل اور حياتيات شعبوں ميں ايك بين الاقوامي كمپليكس ميں تبديل ہوگي.

دونوں ملكوں كے درميان ہونے والي اس مفاہمت كے مطابق، ايران اس كمپليكس ميں مشتركہ تحقيقاتي اور ادويات سازي مركز كي تعمير پر تعاون كرے گا.

اس كے علاوہ ايران مستقبل ميں جنوبي كوريا كے اس فري اقتصادي زودن ميں ايك اسپتال اور ٹيسٹ كلينك كي تعمير كيلئے بھي مدد كرے گا.

اس حوالے سے جنوبي كوريا كے صوبے شمالي چونگ چيونگ كے گورنر 'لي سي جونگ' 14 اور 20 مئي كے درميان ايران كا دورہ كريں گے جس كا مقصد ايراني تاجر اور كاروباري شخصيات كے جنوبي كوريا كے صوبے ميں اقتصادي شراكت داري كيلئے راہ ہموار كرنا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲