4 مئی 2016 - 15:12
سعودی حکام کویت میں امن مذاکرات کو ناکام بنانا چاہتے ہیں

یمن کی فوج نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی یہ ثابت کرتی ہے کہ سعودی حکام کویت میں امن مذاکرات کو ناکام بنانا چاہتے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کی فوج نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی یہ ثابت کرتی ہے کہ سعودی حکام کویت میں امن مذاکرات کو ناکام بنانا چاہتے ہیں-

لبنان کے المنار ٹیلی ویژن چینل نےخبردی ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان شرف لقمان نے بدھ کو اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے ذریعے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ سعودی عرب یمن میں جنگ بندی نہیں چاہتا اور کویت میں یمن سے متعلق امن مذاکرات کو ناکام بنانا چاہتاہے-

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور اس کےاتحادیوں نے یمن سےمتعلق امن مذاکرات کو ناکام بنانے کے لئے مختلف طریقے اپنا رکھے ہیں -

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲