اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدر ملکت حسن روحانی نے شمالی وسطی افریقی ملک چاڈ کے صدر کی حیثیت سے دوبارہ منتخب ہونے پر ادریس ڈیبے کو مبارکباد پیش کی.
ايراني صدر نے چاڈ كے ہم منصب كے نام اپنے ايك پيغام ميں ان كو بطور صدر دوبارہ منتخب ہونے پر مبارك باد پيش كي.
صدر روحاني نے اپنے پيغام ميں اس اميد كا اظہار كيا كہ صدر ادريس ڈيبے اپني صدارتي مدت كے دوران اسلامي جمہوريہ ايران اور چاڈ كے درميان سياسي، اقتصادي اور ثقافتي شعبوں ميں دوطرفہ تعاون كي توسيع اور ترقي كو فروغ ديں گے.
ايراني صدر نے چاڈ كے صدر، حكومت اور قوم كے لئے صحت اور كاميابي كي نيك خواہشات كا اظہار كيا.
چاڈ كے صدر ادريس ڈيبے كو 89 فيصد ووٹوں كے ساتھ چوتھي مدت كے لئے منتخب كيا گيا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲