اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل یہ جاننے کے باوجود بھی کہ ۳ مئی کو عالمی یوم آزادی اظہار رائے ہے، فلسطینی صحافیوں پر پابندیاں لگا کر آزادی اظہار رائے کے اس عالمی قانون کو ٹھیس پہنچا رہا ہے۔
فلسطینی صحافیوں کی اسرائیل کے مقابلے میں صحافتی جدوجہد، دنیا کو اسرائیل کی سیاہ کاریوں سے باخبر رکھنے کی کوششوں اور اسلام کی حمایت میں صحافتی ذمہ داریوں اور اس راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دینے کے عمل کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مختلف تقاریب منعقد کی جائیں گی۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ۱۹۹۳ میں ہونے والے ایک اجلاس میں ۳ مئی کو عالمی یوم آزادی اظہار رائے منانے کا فیصلہ کیا۔
۳ مئی ایک بہترین موقع ہے کہ دنیا کو اس بات سے آگاہ کیا جائے کہ فلسطینی صحافی مسلسل اسرائیلی تشدد اور نا انصافیوں کا شکار ہوتے چلے آ رہے ہیں۔ اسرائیلی انہیں قید و بند کی صعوبتیں دیتے، گولیوں کا نشانہ بناتے اور مختلف طرح کی اذیتیں دیتے ہیں اور فلسطین کی صحافتی سرگرمیوں کو زیادہ سے محدود کرنے کی کوششیں کرتے رہتے ہیں۔
اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گذشتہ آٹھ سالوں میں ۲۷ فلسطینی صحافی اسرائیل کے ظلم و ستم کا شکار ہو کر شہادت کے درجے پر فائز ہو چکے ہیں۔
.......
/169