1 مئی 2016 - 15:15
قطری سفارتکار: ہم نے اور سعودیہ نے شام میں بحران پیدا کیا ہے

چند دنوں قبل قطر کے سابق وزیر خارجہ حمد بن جاسم آل ثانی نے برطانوی میگزین فائنینشیل ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے شام سے متعلق اہم حقائق سے پردہ اٹھایا اور شام کی خانہ کی بابت اہم معلومات فراہم کیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: چند دنوں قبل قطر کے سابق وزیر خارجہ حمد بن جاسم آل ثانی نے برطانوی میگزین فائنینشیل ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے شام سے متعلق اہم حقائق سے پردہ اٹھایا اور شام کی خانہ کی بابت اہم معلومات فراہم کیں۔ 
امید تھی کہ موضوع اور اس کی اہمیت کے پیش نظر اس انٹرویو کو عالمی میڈیا میں وسیع پذیرائی ملےگی مگر کسی نے بھی اس موضوع پر توجہ نہیں کی۔ صرف ایک عرب تجزیہ نگار طراد العمری نے اپنے کالم میں اس انٹرویو کا تذکرہ کیا اور قطری حکام سے مطالبہ کیا کہ قطری سفارتکار کی جانب سے دیئے گئے بیان کی تکذیب یا تردید کریں۔

اس انٹرویو میں قطر کے سابق وزیر خارجہ نے کہا: جو کچھ بھی شام میں ہوا وہ اتفاق نہیں تھا بلکہ وہ ایک عالمی کھیل کا حصہ تھا۔ انہوں نے شام کے سلسلے میں امریکہ کی جانب سے گرین سگنل دیئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ آج میں ایسی بات بتاؤں گا کہ جسے آج تک کسی کو نہیں بتایا۔ انہوں ںے بتایا کہ جب ہم شام کے مسئلے میں داخل میں ہوئے تو ہم مطمئن تھے کہ جلد ہی شام کی باگ ڈور ہمارے ہاتھ میں آجائےگی کیونکہ اس وقت سعودی عرب شام کے مسائل میں دلچسپی نہیں لے رہا تھا مگر اس کے بعد ان کی سیاست بدل گئی اور ہمیں اطلاع دیئے بغیر ہی سعودی عرب شام کے مسائل میں کود پڑا جس کی وجہ سے ہمارے اور سعودی عرب کے درمیان رسہ کشی شروع ہوگئی۔

.......

/169