1 مئی 2016 - 14:58
ترکی کے جنگی جہازوں کی شمالی عراق میں کردوں پر بمباری

ترکی کے جنگی جہازوں نے عراق، ایران اور ترکی کے بارڈر سے ملحقہ کردوں کے علاقوں میں کردستان لیبر پارٹی کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے جنگی جہازوں نے عراق ایران اور ترکی کے بارڈر سے ملحقہ کوہ قندیل پہاڑی سلسلے میں واقع کرد لیبر پارٹی کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

واضح رہے کہ 2013 کو کردستان لیبر پارٹی نے ترکی کی سرزمین سے کوچ کیا لیکن جولائی 2015 کو ترک فوجیوں نے کردستان لیبر پارٹی کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے 2013 کو طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدے کو توڑ دیا۔
قندیل نامی پہاڑیاں کردستان لیبر پارٹی کا مضبوط قلعہ شمار کی جاتی ہیں اور ترکی کے جنگی طیاروں نے گذشتہ چند مہینوں کے دوران کوہ قندیل میں واقع کردستان لیبر پارٹی کے ٹھکانوں پر متعدد حلمے کئے ہیں۔
یاد رہے کہ ترکی نے متعدد بار عراق میں کردستان لیبر پارٹی کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے اور چند بار عراق کی سرزمین پر اپنی بری افواج بھی داخل کیں تاکہ کردوں کے خلاف فوجی کاروائی کرسکیں۔ جس پر عراقی حکام اور کرد رہنماوں کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169