اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کابل میں افغانستان کی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے حملوں میں شدت کے پیش نظر افغان فوج نے اٹھارہ صوبوں میں آپریشن شروع کردیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس آپریشن میں افغان فوج کے زمینی دستوں کو، فضائیہ اور توپ خانے کی حمایت بھی حاصل ہے۔
افغان وزارت دفاع کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے مشرقی علاقوں میں جاری آپریشن کے دوران آٹھ طالبان اور نو داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق اسی مدت کے دوران چھے افغان فوجی بھی مارے گئے ہیں۔
کابل میں حالیہ خونی حملے کے بعد افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا تھا کہ طالبان کے بارے میں قومی پالیسی تبدیل ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات اب ہماری ترجیحات میں شامل نہیں ہیں.
........
/169