1 مئی 2016 - 10:49
حجۃ الاسلام سید ابوالفضل طباطبائی شام میں رہبر معظم انقلاب کے نئے نمائندے مقرر

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم میں حجۃ الاسلام سید ابوالفضل طباطبائی کو شام میں اپنا نیا نمائندہ مقرر کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم میں حجۃ الاسلام سید ابوالفضل طباطبائی کو شام میں اپنا نیا نمائندہ مقرر کیا ہے۔

حجۃ الاسلام طباطبائی اس سے قبل فریمان کے امام جمعہ تھے۔ رہبر معظم کچھ عرصہ قبل شام میں نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام سید مجتبی حسینی کو عراق میں نمائندہ ولی فقیہ مقررکرچکے ہیں۔

.......

/169