30 اپریل 2016 - 18:37
امریکہ کے دفاعی سسٹم کی تنصیب سے جزیرہ نمائے کوریا میں کشیدگی کو ہوا ملے گی

چین کے وزیر خارجہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی کوریا میں امریکہ کے دفاعی میزائل سسٹم ’تھاڈ‘ کی تنصیب سے جزیرہ نمائے کوریا میں صرف کشیدگی کو ہوا ملے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چین کے وزیر خارجہ ’’وانگ یی‘‘ نے بیجنگ میں اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں جنوبی کوریا میں امریکی دفاعی میزائل سسٹم کی تنصیب کے امریکی ارادے پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے جزیرہ نمائے کوریا میں صرف کشیدگی کو ہوا ملے گی۔

انہوں نے اس امریکی اقدام کو  علاقے کے ممالک کی دفاعی ضرورت سے کہیں بڑھ کر قرار دیتے ہوئے کہا کہ دفاعی میزائل سسٹم کی تنصیب سے کشیدگی میں اضافہ ہو گا جسےعلاقے کا اسٹریٹیجیک توازن بگڑ جائے گا۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے حالیہ میزائلی تجربات کے بعد امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوبی کوریا میں تھاڈ دفاعی میزائل سسٹم نصب کرنے کا ارادہ رکھتا ہے کہ جو شارٹ رینج اور میڈیم رینج میزائلوں کا پتہ لگا کر انہیں تباہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔جبکہ جنوبی کوریا اور امریکہ  کے حکام کا  ماننا ہے کہ ان میزائلوں کی تنصیب صرف شمالی کوریا کے ممکنہ حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲