30 اپریل 2016 - 06:59
افغانستان میں داعش کے ٹھکانوں پر ہوائی حملے، کئی دہشت گرد ہلاک

افغانستان کے مشرق میں دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر ہوائی حملے کیے گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی فضائیہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ صوبہ ننگرہار میں جمعہ کو داعش کے خفیہ ٹھکانوں پر افغان فضائیہ کے ہوائی حملوں میں اس تکفیری گروہ کے چوبیس دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ہوائی حملے دور افتادہ علاقوں میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک کمزور ہونے کا باعث بنتے ہیں۔

جمعرات کے روز بھی صوبہ ننگرہار کے علاقے دہ بالا میں داعش کے ٹھکانوں پر ہونے والے ہوائی حملوں میں تین دہشت گرد مارے گئے تھے۔

داعش نے ابھی تک ان حملوں پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169