اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے جمعہ کے روز کہا کہ کیمیاوی ہتھیار ایک بار پھر جنگوں کے ہتھکنڈے میں تبدیل ہو گئے ہیں۔
بان کی مون نے کہا کہ بہت سے ایسے ثبوت و شواہد موجود ہیں کہ جو کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال اور لوگوں پر ان کے تباہ کن اثرات کو ثابت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اب تک دنیا کے ایک سو بانوے ممالک کیمیاوی ہتھیاروں پر پابندی کے کنونشن میں شامل ہو چکے ہیں۔
بان کی مون نے مزید کہا کہ اب تک کیمیاوی ہتھیاروں میں استعمال ہونے والے نوے فیصد کیمیاوی مواد کو ضائع کیا جا چکا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169