اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سوئیڈش اخبار کو اپنے ایک انٹرویو میں روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ، فوجی طاقت کے ذریعے شام میں حکومت کی تبدیلی کے منصوبے سے ہنوز دستبردار نہیں ہوا ہے۔
سرگئی لاؤ روف نے شام میں امریکی اتحاد کے حملوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس قانونی طور پر شام میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکیوں سے کئی بار کہا ہے کہ وہ بہت بڑی غلطی کے مرتکب ہورہے ہیں اور انہیں شام کی حکومت یا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے حملوں کی اجازت حاصل کرنا چاہیے۔
روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکی اتحاد غیر قانونی طور پر شام میں داخل ہوا ہے اور ان کی یہ سینہ زوری اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ طاقت کے زور پر شام کی حکومت کو ختم کرنا چاہتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169