اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فئوڈور لوکیانوف نے منگل کے روز تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے تحقیقاتی مرکز کے اجلاس میں یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ روس، مغرب کے ساتھ ایران کے تعلقات کی بہتری کا خیرمقدم کرتا ہے، کہا کہ ایران پابندیوں کے خاتمے کا عمل شروع ہونے کے بعد بین الاقوامی نظام میں سرگرم علاقائی حتی عالمی کردار ادا کر سکتا ہے۔
فئوڈور لوکیانوف نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کو ایٹمی معاہدہ ہونے کے بعد بھی دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے چیلنجوں اور رکاوٹوں کا سامنا ہے لیکن دونوں ملک دقیق منصوبہ بندی کر کے ان پر قابو پا سکتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایران اور روس کے دو طرفہ تعلقات کو زیادہ بہتر بنانے کے لیے سیاسی و اقتصادی شعبوں سمیت مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ قریبی تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔
.......
/169