26 اپریل 2016 - 19:06
کشمیر کی تحریک آزادی کے قائد حاجی امان اللہ خان کی وفات پر انجمن شرعی شیعیان کا اظہار رنج و غم

مرحوم کی وفات سے ملت کشمیر خاص کر آزادی کے متوالوں کے لیے ناقابل تلافی خلا ایجاد ہوا ہے جس کا پر کرنا نہایت ہی مشکل ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تحریک آزادی کے دیرینہ قائد حاجی امان اللہ خان کی وفات کی خبر سن کر پوری وادی میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی اور اس خبر نے سبھی آزادی پسندوں کو مغموم و مہموم کردیا۔ اس سلسلہ میں انجمن شرعی شئیعیان کے صدر اور حریت کے سینئر رہنماحجة الاسلام والمسلمین جناب آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اور اپنے بیان میں انھوں نے کہاں کہ مرحوم ایک دوراندیش سیاستدان، قائد صف اول، بردبار اور فہیم سفارتکار تھے جنہوں نے اپنی کاوشوں کے ذریعہ مسئلہ کشمیر کو عالمی ایوانوں تک پہنچانے میں کلیدی رول ادا کیا۔ مرحوم کی ملت کشمیر کے تئیں جذبات اور خدمات کو سنہرے حروف میں لکھا جائے گا اور ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مرحوم کی وفات سے ملت کشمیر خاص کر آزادی کے متوالوں کے لیے ناقابل تلافی خلا ایجاد ہوا ہے جس کا پر کرنا نہایت ہی مشکل ہے۔مرحوم نے دور رہ کر بھی ہمیشہ ظلم کے سامنے سینہ سپر کر کے دشمنوں کا مقابلہ کیا اور تحریک کو انجام تک پہنچانے کے لیے انتھک سعی و کوشش کی۔
آغا صاحب نے مرحوم موصوف کی وفات کی مناسبت سے ملت کشمیر، مرحوم کے اہل خانہ خاص کر لبریشن فرنٹ کے چیرمین حاجی محمد یاسین ملک صاحب کی خدمت میں تعزیت و تسلیت کا اظہار کیا ہے۔ آخر میں دعا ہے کہ خداوند متعال مرحوم کے درجات کو بلند فرمائے اور ہم سبھی کو اس صدمہ کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲