اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدر روحانی نے کہا ہے کہ لاطینی امریکی ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات اور کثیر الجہتی تعاون کو بڑھانا اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی میں اہم ترجیح ہے.
يہ بات صدر مملكت 'حسن روحاني' نے منگل كے روز تہران كے دورے پر آئے ہوئے يوراگوئے كے نائب صدر 'رائول سيندك رودريگز' كيساتھ ايك ملاقات ميں گفتگو كرتے ہوئے كہي.
ايران اور يوراگوئے كے قريبي اور ديرنيہ تعلقات كا حوالہ ديتے ہوئے اس موقع پر انہوں نے كہا كہ يوراگوئے سميت لاطيني امريكي علاقے ميں بسنے والے ممالك كے ساتھ روابط بڑھانا اسلامي جمہوريہ ايران كي اہم ترجيح ہے.
انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ ايران اور يوراگوئے كے درميان باہمي تعلقات كي توسيع كي پاليسي پر كسي اور ملك اثر انداز نہيں ہوسكتا.
ايراني صدر نے دونوں ممالك كے درميان اقتصادي تعاون كو نجي شعبوں كو مزيد فعال بنانے كے ذريعے سے مزيد بڑھانے كي ضرورت پر زور ديا.
اس موقع پر يوراگوئے كے نائب صدر نے كہا كہ ان كا ملك اسلامي جمہوريہ ايران كے ساتھ مختلف شعبوں ميں تعلقات كو بڑھانا كا خواہاں ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲