26 اپریل 2016 - 15:07
ایران کے ساتھ امریکہ کی دشمنی میں ہرگز کمی نہیں آئی: ڈاکٹر ولایتی

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ میں موجود ایران کے دو ارب ڈالر جائیداد کو غصب کرنا بین الاقوامی چوری ہے مگر ہم کسی بھی طرح امریکیوں سے اپنے اثاثے واپس لیں گے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ میں موجود ایران کے دو ارب ڈالر جائیداد کو غصب کرنا بین الاقوامی چوری ہے مگر ہم کسی بھی طرح امریکیوں سے اپنے اثاثے واپس لیں گے.

ان خيالات كا اظہار سنئير ايراني رہنما 'علي اكبر ولايتي' نے منگل كے روز تہران ميں نائب سوئيس وزيرخارجہ 'ايوز روسيا' كيساتھ ملاقات كے بعد صحافيوں سے گفتگو كرتے ہوئے كيا.

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ايران كيخلاف امريكي دشمني اسلامي انقلاب كي كاميابي سے شروع اور ابھي تك يہ سلسلہ جاري ہے اور ہرگز اس دشمني ميں كمي نہيں ہوئي.

انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ اسلامي جمہوريہ ايران ہرگز اپنے حقوق سے دستبردار نہيں ہوگا اور ہم امريكہ ميں موجود اپنے اثاثوں كي واپسي كيلئے كسي بھي اقدام كرنے سے گريز نہيں كريں گے.

سپريم ليڈر كے سنئير مشير نے كہا كہ امريكي حكام ايك طرف سے ايران كيساتھ جوہري معاہدے كے نفاذ پر تعاون اور پابنديوں كي منسوخي كي بات كرتے ہيں مگر دوسري طرف وہ ايران كيخلاف نئي پابندياں لگا كر ايران اور دوسرے ممالك كے تجارتي تعاون كي راہ ميں ركاوٹ بن رہے ہيں.

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ سوئيس سنئير سفارتكار كيساتھ دوطرفہ تعلقات سميت علاقائي صورتحال بالخصوص شام، عراق اور يمن كے مسائل پر بات چيت ہوئي.

ولايتي نے اس بات پر زور ديا كہ اسلامي جمہوريہ ايران شام ميں موجودہ قانوني حكومت كي بھرپور حمايت كرتا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲