26 اپریل 2016 - 15:00
ایران نے بین الاقوامی برادری میں نئی حیثیت حاصل کر لی ہے:ایرانی سفیر

مقدونیہ میں تعینات ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مقدونیہ میں تعینات ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں.

يہ بات صادق صالحي نے مقدونيہ كے ايك سياحتي ميگزين كے ساتھ انٹرويو ميں گفتگو كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران نے بين الاقوامي برادري ميں ايك نئي حيثيت حاصل كر لي ہے اور دنيا كے بہت سے ممالك ايران كے ساتھ باہمي تعلقات كي توسيع ميں دلچسپي ركھتے ہيں.

انہوں نے كہا كہ ايران اور مقدونيہ كے درميان دوطرفہ تعلقات كو فروغ دينے كا سب سے بہترين حل دونوں ممالك كے دارالحكومتوں ميں سفارتخانوں كے درميان تعلقات كو وسعت دينا اور ويزوں كے اجرا كے حوالے سے بہتر اقدامات كرنا ہے.

اس موقع پر انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران نے 1991ميں مقدونيہ كي آزادي كے بعد سب سے پہلے اس كو آزاد رياست كے طور پر تسليم كيا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲