24 اپریل 2016 - 15:11
داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے، کئی زن و مرد دھشتگرد ہلاک

شامی فضائیہ نے ملک کے شمال مشرقی علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پرحملہ کر کے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق شام کی فضائیہ نے شمال مشرقی صوبے الرقہ میں داعش کے ایک ٹھکانے پر حملہ کیا جس میں داعش سے وابستہ بارہ دہشت گرد عورتیں ماری گئی ہیں- شامی فضائیہ نے الرقہ میں ہی داعش کے ایک اور ٹھکانے پر حملہ کر کے کم سے کم بائیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا - ہلاک ہونے والے بیشتر دہشت گردوں کا تعلق خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ملکوں سے ہے-

شام سے ہی ایک خبر یہ بھی ہے کہ داعش کے عناصر نے اپنے اکیس ساتھیوں کو قتل کر دیا- خبروں میں بتایا گیا ہے کہ داعش کے عناصر نے اپنے ساتھیوں کو داعش کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی بنا پر قتل کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲