اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بغداد کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ جنوب بغداد میں مسجد امام علی(ع) میں خودکش بم دھماکے میں کم از کم 9 افراد جاں بحق اور 25 افراد زخمی ہوئے ہیں یہ بم دھماکہ اس مسجد میں نماز جمعہ کے بعد ہوا۔

داعشی دہشتگرد «ابوعثمان الانصاری» و «ابومغیره الانصاری»
رپورٹ کے مطابق گروہ داعش نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
عراق کی سیکورٹی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بغداد کے علاقے الرضوانیہ میں ایک اور خودکش بمبار کو ہلاک کردیا ہے۔ یہ خودکش بمبار بھی اس علاقے کی مسجد میں داخل ہوکر خود کو بم دھماکے سے اڑانا چاہتا تھا کہ پولیس نے اس اقدام سے قبل اسے ہلاک کردیا۔
ادھر عراق کے سیکورٹی ذرائع نے خبر دی ہے کہ بغداد کے ابوغریب نامی علاقے میں جمعہ کے بعد بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ عراق کے مختلف علاقوں میں قابض گروہ داعش کو ان دنوں عراقی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا سامنا ہے اور عراق کی سیکورٹی فورسز نے عراق کے بہت سارے علاقوں کو گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔
.......
/169