21 اپریل 2016 - 14:47
عبد السیسی نے دھشتگردی کے خلاف جنگ میں عراق کی حمایت کا اعلان کیا

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے جمعرات کو عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی سے ٹیلی فونی گفتگو میں دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف عراقی فوج کی مسلسل اور پے درپے کامیابیوں پر مبارکباد پیش کی- انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پورے عرا ق میں امن و امان جلد سے جلد قائم ہو جائے گا-

عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے بھی اس ٹیلی فونی گفتگو میں مختلف میدانوں میں مصر کے ساتھ عراق کے تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا-

دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں علاقے کے سبھی ملکوں کا اتحاد اور تعاون خاص اہمیت رکھتا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲