20 اپریل 2016 - 13:40
اخوان المسلمین اردن نے داعش سے ملحق ہونے کی دھمکی دیدی

اردن حکومت نے ملک میں موجود اخوان المسلمین کے دفاتر کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے سیل کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اردن حکومت نے ملک میں موجود اخوان المسلمین کے دفاتر کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے سیل کردیا۔ اس کے بعد اس تنظیم کے بعض قائدین کی طرف سے یہ دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ وہ بدنام زمانہ تکفیری دہشتگرد تنظیم داعش کے ساتھ ملحق ہوجائیں گے۔ گذشتہ روز اردن کی پولیس نے اخوان المسلمین کی ذیلی تنظیم جبہۃ العمل الاسلامی کے دفتر کو سیل کردیا در حالیکہ اس تنظیم کے پاس اردن میں فعالیت کا لائسنس موجود ہے۔ اردن پولیس کے اس اقدام کی پر اخوان المسلمین نے شدید احتجاج کیا۔

اس واقعہ کے بعد اردن حکومت نے باقاعدہ طور پر بیان جاری کیا کہ حکومت اخوان المسلمین کے تمام دفاتر کو سیل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس حوالے سے یہ تنظیم کسی بھی قسم کی خلاف ورزی سے اجتناب کرے۔

.......

/169