16 اپریل 2016 - 14:52
سعودی حکومت نے آیت اللہ شیخ نمر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا

آیت اللہ شیخ باقر النمر کے بھائی جعفر النمر نے اپنے شہید بھائی کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی تصویریں نشر کی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ اس ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں بھی بددیانتی اور جھوٹ کا سہارا لیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم نیوز کے مطابق آل سعود کی ڈکٹیٹر شاہی حکومت نے سعودی عرب کے مشہور و معروف شیعہ عالم دین کو شہید کرنے کے چار ماہ بعد ان کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے۔ آیت اللہ شیخ باقر النمر کو چند ماہ پہلے اپنے عقائد کے برملا اظہار پر سزائے موت دی گئی تھی۔
آیت اللہ شیخ باقر النمر کے بھائی جعفر النمر نے اپنے شہید بھائی کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی تصویریں نشر کی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ اس ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں بھی بددیانتی اور جھوٹ کا سہارا لیا گیا ہے۔
اس ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں لکھا گیا ہے کہ انہیں قصاص کی وجہ سے سزائے موت دی گئی حالانکہ ان کی سزائے موت کا جو حکم صادر کیا تھا وہ اس کے برخلاف تھا۔
شیخ جعفر نے کہا ہے کہ شیخ باقر النمر کی سزائے موت کا حکم ایک تعزیری حکم تھا اور اس میں قصاص کا کہیں ذکر نہیں تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قصاص کا حکم اس پر جاری ہوتا ہے کہ جس نے کوئی قتل کیا ہوا لیکن شیخ نمر کی سزائے موت کا حکم غیر شرعی باتوں پر استناد کرتے ہوئے جاری کیا گیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲