15 اپریل 2016 - 15:15
غرب اردن کے شہر الخلیل میں فلسطینی نوجوان کی شہادت + تصویر

صیہونی فوجیوں نے اپنی جارحیتوں کاسلسلہ جاری رکھتے ہوئےغرب اردن کےشہرالخلیل میں ایک اورفلسطینی شہری کوگولی مارکرشہیدکردیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی الاقصی نیوزایجنسی نےخبردی ہے کہ صیہونی فوجیوں نے الخلیل میں ابراہیم رادعیہ نامی فلسطینی نوجوان کو گولی مار کرشہید کردیا ہے- صیہونی فوجیوں نے ایک بارپھر یہ بے بنیاد الزام عائدکیاہےکہ مذکورہ فلسطینی نوجوان نےاسرائیلی فوجیوں پرحملہ کرکے ایک فوجی کو زخمی کردیا تھا اسرائیلی فوجیوں نے بیت المقدس میں بھی بارہ سال کےدو فلسطینی بچوں کوگرفتاکرلیاہے-

واضح رہےکہ مسلمانوں کےقبلہ اول مسجدالاقصی پرصیہونی فوجیوں اورصیہونی انتہاپسندوں کےمسلسل حملوں کےخلاف گذشتہ برس اکتوبرسےفلسطینی علاقوں کےباشندوں خاص طورپرغرب اردن کے فلسطینیوں نے تحریک انتفاضہ قدس شروع کر رکھی ہے-

صیہونی حکومت کی فوج، تحریک انتفاضہ قدس کو کچلنے کےلئے اب تک دوسوسے زائد فلسطینیوں کوشہید کرچکی ہے جن میں خاصی تعداد فلسطینی بچوں کی بھی شامل ہے - صیہونی حکومت نےچالیس سال سےکم عمر کےفلسطینیوں کومسجدالاقصی میں نماز ادا کرنے سے بھی منع کردیا ہے -تحریک انتفاضہ قدس کےدوران بڑی تعداد میں فلسطینی نوجوان گرفتار کئے جاچکے ہیں -

۔۔۔۔۔۔۔

/169